پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 803 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 938 پوائنٹس  پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 11,102,017 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 631,808,745 بنتی ہے۔

گزشتہ روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 54 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا جبکہ پیر کو بھی کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں گراں فروشی اور قلت میں ملوث پیٹرول پمپ سیل کردیئےجائیں گے، اوگرا

دنیا بھر میں کورونا کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے تھے اور ملکی اسٹاک مارکیٹ بھی بحران کا شکار ہو گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے اور سرکاری کاروں نے ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں تیز سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں