ہندوستان کورونا وائرس کے محاذ پر بھی پِٹ گیا



نئی دہلی: غیر ملکی جریدے فنانشل ٹائمز نے ہندوستان کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی کو بری طرح ناکام قرار دے دیا۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق مودی سرکار کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کورونا وائرس سے7 ہزار 500اموات کے ساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے جاں بحق

جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نریندر مودی نے 500 کیسز پر دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کرکے فتح کا نعرہ لگایا اور تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں بوکھلاہٹ سے کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل اور مزدور بے روزگار ہو گئے، ہندوستان میں لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا اور ہندوستان40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستانی معیشت مخدوش ہو گئی ہے جب کہ کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ  18 ہزار 124 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 36 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 22 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 47 ہزار 873 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 20 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 813 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 38 ہزار 4 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

روس میں کورونا سے مزید 112 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 6 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں