چیک ماڈل کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا


لاہور: منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزا پر فردِجرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنےوالی ماڈل ٹریزا  کو سیشن عدالت لاہورمیں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی ماڈل کوکسٹم حکام نے 14 جنوری کوعلامہ اقبال ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے نوکلو ہیروئن برآمد کی تھی۔

ملزمہ کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن آئرلینڈ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

دورانِ تفتیش ملزمہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی اسمگلنگ کے لئے پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔

ملزمہ کے مطابق اس کی ایک دوست بھی ہیروئن اسمگلنگ میں اس کے ساتھ تھی ۔

دوران تفتیش چیک ماڈل نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں موجود لوگ بھی اس کی مدد کرتے تھے۔

ملزمہ کے انکشاف پرپاکستان میں موجود چیک ماڈل کےسہولت کار طارق کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ملزم طارق نے پولیس کو بتایا کہ ٹریزا نے اس کے بھائی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔

ماڈل کو30 جنوری2018 کے روز مجسٹریٹ ظفر ہاشمی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر کورٹ لکھپت جیل بھیج دیا تھا۔


متعلقہ خبریں