ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں 24 ملی میٹر اور کاکول میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گوجرانوالہ میں 17 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین میں 16 ملی میٹر، مظفر آباد میں 14 ملی میٹر، سیدو شریف میں 12 ملی میٹر، مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، لاہور میں 09 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 08 ملی میٹر، پٹن میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، جیک آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں