سندھ میں کورونا سے43 ہزار790افراد متاثر، 731جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہزار790 ہوگئی ہے اور731 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 35مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور 2ہزار487نئے کیسز سامنے آئے۔

کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار755نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد34 ہزار786ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5 ہزار 385 کیسزرپورٹ

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چند روز میں ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے کورونا و کو حقیقت تسلیم کرکے اس بچنے کی تدبیر اختیار کی جائیں۔ گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں کیوں کہ ایسا کرنے سے 95 فیصد تک حفاظت یقینی ہے۔

انہوں نے کہا خود بھی اور دوسروں کو بھی ماسک استعمال کرنے کی تلقین کریں۔ یہ وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے کیوں کہ اس خطرناک وباسے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سےایک لاکھ تیرہ ہزار 702 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 807 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 696، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں