حکومت نااہلی کا اعتراف کرے اور استعفیٰ دے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری کورونا صورتحال میں حکومت کی پالیسیاں ناکام نظرآرہی ہے۔  نااہل حکمرانوں کو حکومت کا حق نہیں۔ حکومت نااہلی کا اعتراف کرے اوراستعفیٰ دے۔ تحریک انصاف دھاندلی کے ذریعے اقتدارمیں آئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک دیوالیہ ہوچکا،بجٹ بنانےمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ مکمل ایس اوپیز کے تحت دینی مدارس سمیت دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ تعلیمے ادرے بند رکھنے سے  طلبا کا قیمی سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ محدود پیمانے پرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے سے بحران پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےعام آدمی میں خوف پھیلایا جارہاہے۔عام آدمی کو کورونا کا مہنگا ٹیسٹ کرانا پڑرہاہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوموجودہ صورتحال میں بہت مشکلات کاسامناہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی میتوں پر حکومت کوئی سہولت نہیں دے رہی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم سے لوٹے اربوں روپوں میں سے ایک روپیہ بھی کورونا مخالف اقدامات پر نہیں لگایا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کے ووٹ لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم سے لوٹے اربوں روپوں میں سے ایک روپیہ بھی کورونا مخالف اقدامات پر نہیں لگایا۔ مولانا بتائیں کہ اپنی ذاتی جیب اور پارٹی کے ذریعے کورونا کے خلاف اب تک کیا حصہ ڈالا ؟


متعلقہ خبریں