چینی کمپنی کا سولہ برس تک چلنے والی گاڑی کی بیٹری بنانے کا دعویٰ


بیجنگ: الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بنانے والی چینی کمپنی نے سولہ برس تک چلنے والی گاڑی کی بیٹری بنانے کا دعوئٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق چینی کمپنی کنٹیمپریری ایمپیکس ٹیکنالوجی (کاٹل) نے بتایا ہے کہ وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں جو گاڑی کو 20 لاکھ کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

کاٹل کے چیئرمین کا کہنا ہےکہ اگر کسی کار ساز کمپنی نے آرڈر دیا تو وہ ایسی بیٹریاں بنانے کے لیے تیار ہیں۔

چینی کمپنی نے رواں سال فروری میں امریکہ کی معروف ٹیک کمپنی ٹیسلا کے ساتھ ماڈل تھری کاروں کے لیے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیاں، ساٹھ ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میل تک بیٹری کی وارنٹی دیتی ہیں جس کا دورانیہ تین سے آٹھ برس تک ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں