پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی

state bank زرمبادلہ

پریس: قرض دینے والے ممالک کے گروپ پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیرس کلب نےجی 20 ممالک کے پروگرام کے تحت کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان، چاڈ، ایتھوپیا اور ریپبلک آف کانگو کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دی ہے۔

جی 20 ممالک اور فرانسیسی وزارت خزانہ کے تعاون سے کام کرنے والے گروپ پریس کلب نے اپریل میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہرواں سال 77 غریب ترین ممالک کی قرضوں کی ادائیگی کو کورونا وائرس کے پیش نظر معطل کر دیا جائے گا۔۔

پیرس کلب نے کہا کہ تازہ ترین معاہدوں کے نتیجے میں 12 ممالک کے مجموعی طور پر 1.1 بلین ڈالر کا قرض موخر کیا گیا ہے جس کے لیے 30 ممالک نے درخواست دی تھی۔

ترقی پذیرممالک کے قرض معاف کیے جائیں،قانون سازوں کی آئی ایم ایف سے اپیل

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دنیا بھر سے 300 سے زائد قانون سازوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے ترقی پذیر ممالک کے قرض معاف کرے اور عالمی معاشی بدحالی کو روکنے کے لئے مالی اعانت میں اضافہ کرے۔

چھ براعظموں کے دو درجن ممالک سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط میں کہا تھا کہ غریب ترین ممالک کی قرض معاف کیے جانے چاہیں جیسا کہ جی20 میں شامل ممالک نے اپریل میں اتفاق کیا تھا۔

خط میں لکھا کہ قرض معاف نہ کرنے سے غریب ممالک اس وائرس سے لڑنے کے لئے درکار اخراجات کو ترجیح نہیں دے پائیں گے ، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سپلائی چین اور مالی منڈیوں میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

امریکہ کے سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز اور مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ نمائندہ الہام عمر کی قیادت میں اس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تشویش کے نتیجے میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی معیشتیں وبائی امراض سے تباہ ہوجائیں گی۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ غریب ممالک کو بڑے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا قرض چکانے کی بجائے پیسے  اپنے عوام کی دیکھ بھال پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذید ممالک کا قرض معاف کرنے سے آئی ایم ایف، ورلڈبینک اور دیگر مالیاتی ادارے غربت، بھوک اور بیماری میں ناقابل تصور اضافے کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں