سینیٹ اجلاس: پہلی الیکٹریکل وہیکل پالیسی منظور

سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: پاکستان میں مقامی سطح پر برقی گاڑیاں بنانے سے متعلق سینیٹ میں پہلی مرتبہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی منظور کرلی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں ظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمملکت برئے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل  نے کہا کہ پہلی مرتبہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی منظور کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ الیکٹرک وہیکل پرکیا ڈیوٹی ہوگی۔ چاہتےہیں کہ الیکٹرک کاریں پاکستان میں بنیں اور ہمارا درآمدی بل کم ہو۔ کورونا وائرس سے تو ہماری وزارت کو فائدہ ہواہے۔

سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ 22 مئی کو پیش آیا جس میں 97 افراد شہید ہوئے۔

غلام سرور نے کہا کہ خوش قسمتی سے 2 لوگ طیارہ حادثے میں بچ گئے جبکہ دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا کہ طیارہ حادثہ  کے بعد 82 خاندانوں کو معاوضہ دے دیاگیاہے۔ زحمیوں کوبھی معاوضہ دیاگیاہے۔16 گھروں کو نقصان اس میں ایک بچی شہید ہوئی۔ ہمیں طیارہ حادثےکی تحقیقاتی کمیٹی پراعتماد ہے۔ کمیٹی طیارہ حادثےکی شفاف انکوائری کرے گی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ: بوڑھے والدین، بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و آسائش کا بل منظور

انہوں نے کہا کہ ایئرفورس ایک با اعتمادادارہ ہے، ہمیں اس پرنازہے۔ ایئرفورس نے بھارت کے خلاف اینٹ کا جواب پتھرسےدیا۔

سینیٹ میں اظہارخیال خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان  نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثےکی شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔ پائلٹ لینڈنگ گیئرکیسے بھول سکتا ہے۔

سینیٹ میں اظہارخیال خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ عموماً اس طرح  کے حالات میں سارا ملبہ پائلٹ پرڈال دیاجاتاہے۔ پہلے دن سے ہی سب کچھ  پائلٹ پرڈالاجارہاہے۔

راجہ ظفرالحق  نے کہا کہ کنٹرول ٹاور پرموجود عملے کو گرفتار کیا گیا تاکہ بیان مرضی کا لیا جائے۔ کمیٹی میں دوسری کمپنیز کے پائلٹس کا موقف بھی نہیں لیا گیا۔ ہماری ہمدردی مرحوم پائلٹ کے ساتھ  ہے۔

سینیٹ اجلاس میں کوروناوائرس اورمقبوضہ کشمیرکےشہدا کے لیے دعا  کی گئی۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے دعا کرائی۔


متعلقہ خبریں