یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا


اسلام آباد:  امریکی خاتون اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے لگائے سنگین الزامات کے جواب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں ہرجانے کا قانونی نوٹس بجھوادیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکیل کے ذریعے  100ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس سنتھیا رچی کوبھجوادیا ہے۔

قانونی نوٹس کے مطابق سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر ملنے والی ہرجانے کی رقم پاکستان کے فلاحی اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق سنتھیا نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا تھا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔

مزید پڑھیں: بے نظیر پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے؟فیاض الحسن چوہان

ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی جانب سے سنتھیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں