اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کروں گا، یونس خان

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نو منتخب بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہےکہ میں اپنےتجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کروں گا۔

میڈیا کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں یونس خان نے کہا کہ  پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 2 جون کو وسیم خان نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے ان سے وقت مانگا تھا۔ پی سی بی نے اس مرتبہ میری بات سنی ہے، میری کیا ذمے داری ہے مجھے پتہ ہے۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ساری دنیا تبدیل ہوگئی ہے، کرکٹ میں بھی تبدیلی ہوگی جسے اپلائی کرنا مشکل ہو گا۔

یونس خان دورہ انگلینڈ کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز ہر ٹیم کے لیے ہی مشکل ہوتی ہے۔ ٹائم کم ہے مگر جذبہ ہوتو کم وقت میں بھی اچھا کام ہوسکتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ کوچنگ کے لیے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا تاکہ ہر کھلاڑی کو اس کے لیول کے مطابق بتایا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ زندگی کے تجربات سے بھی پلیئرز کو مستفید کرایا جاسکے۔

 


متعلقہ خبریں