مشیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس، مختلف وزارتوں محکموں کیلئے فنڈز منظور

فائل فوٹو


اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے فنڈز اور سپلمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت خارجہ کیلئے 3 ارب 48 کروڑ روپے کے اضافی فنڈزکی منظوری۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت صحت کے لیے 7 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ پمزاسپتال اسلام آباد کو اخراجات پورے کرنے کیلئے 7.9 کروڑ کی منظوری دی گئی

اعلامیہ کے مطابق وزارت قانون کو مختلف اداروں کی رکنیت فیس کی ادائیگی کیلئے 54 لاکھ 71  ہزار سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

وزارت داخلہ کیلئے یواین امن مشنز میں تعینات اہلکاروں کیلئے الاوَنس کی مد میں 16 کروڑ 81 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ وزارت نجکاری کے اخراجات کیلئے 1.83 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق تخفیف غربت فنڈ کیلئے 5 ارب روپے دی گئی۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8.4 ارب روپے کی منظوری کردی گئی۔ یہ رقم پنجاب میں احساس پروگرام کےتحت دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام  آباد انتظامیہ کے دومنصوبوں کیلئے 50 کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی اسلام آباد انتظامیہ کو پائیدارترقی کے منصوبے کیلئے 45 کروڑ کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نان گزٹڈ ملازمین کی گروپ انشورنس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3.37 ارب کی منظوری دی جائے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے ایک اضافی تنخواہ رسک الاوَنس کی منظوری گئی۔ رسک الاوَنس کی مد میں 50 ارب 48 کروڑ روپے کے مالیاتی ریلیف پکیج سے دیے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ رقم 10 صحت مراکز کے 3432 ملازمین کو فراہم کیے جائیں گے۔ 4 ماہ بعد الاوَنس جاری رکھنے بارے دوبارہ غور ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے قرضے کی حد ڈھائی کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کامیاب جوان پروگرام کا قرض تمام بینکوں سے ملے گا۔ کامیاب جوان پروگرام کا 5 لاکھ  کا قرضہ 3 فیصد شرح سود پرمل سکے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کامیاب جوان کا ایک کروڑکا قرضہ 4 فیصد شرح منافع پرمل سکےگا۔ کامیاب جوان کے تحت ایک کروڑ سے زائد کا قرضہ 5 فیصد شرح سود پر ملے گا۔


متعلقہ خبریں