کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ، راہ گیر اکرم زخمی

کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ، راہ گیر اکرم زخمی

کراچی: شہر قائد میں رینجرز کی چوکی کے کریکر دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی راہ گیر کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ہم نیوز کے مطابق نامعلوم شرپسدنوں کی جانب سے لانڈھی کے علاقے منزل پمپ کے قریب کریکر دھماکہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک راہ گیر محمد اکرم  زخمی ہوا ہے جسے علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کریکر دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان محمد اکرم نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو فیکٹری میں سامان دینے جارہا تھا کہ جونہی وہ چڑھائی سے اترا تو کوئی زور دار چیز دھماکے سے پھٹ گئی۔

زخمی محمد اکرم کے مطابق دھماکے کی وجہ سے وہ کچھ فاصلے پر گرا تو اسی دوران رینجرز کے اہلکاروں نے آکر معائنہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق اس نے ساری صورتحال سے رینجرز اہلکاروں کو آگاہ کیا۔ محمد اکرم کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا اس کے قریب رینجرز کی چوکی ہے اور وہاں موبائل بھی کھڑی ہوئی تھی۔

کریکر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے محمد اکرم کا کہنا ہے کہ گیند نما چیز میں بارود تھا جو دھماکے سے پھٹا تھا۔

کراچی میں چند گھنٹے قبل نامعلوم موٹرسائیکل سوار شرپسندوں کی جانب سے رینجرز کی گاڑی کو گلستان جوہر میں اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ ایک پنکچر کی دکان پر رکی تھی۔

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے22 لاشیں نکال لی گئیں

رینجرز کی گاڑی کو کریکر کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے باعث ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا تھا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

علاقہ پولیس کے مطابق رینجرز کی گاڑی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

کراچی: غیر قانونی تعمیرات، ایس بی سی اے کے افسران طلب

رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے تھے۔


متعلقہ خبریں