قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی ٹیم کے ہمراہ قومی اقتصادی سروے آج جاری کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق رواں مالی سال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث حکومت کو بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ  آئندہ مالی سال ریونیو خسارے سے بچنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کے فیصلے کا امکان ہے جس سے 575 ارب روپے کا اضافی ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بتایا گیا ہے کہ فارم ہائوسز اور پرتعیش گھروں سے اضافی ٹیکس حاصل کیا جائے گا جبکہ 60 لگژری برآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی جائے گی۔

وفاق بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبے بھی شامل کرے، مراد علی شاہ

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان اشیاء میں گاڑیاں اور سرامکس کی اشیاء شامل ہوں گی جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں بھی اضافے کی تجویز بھی دی جائے گی۔

اس کے علاقہ مشینری کی امپورٹ پر 3 فیصد کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے گی، 690 صنعتی اشیاء پر ڈیوٹی کم کرکے صنعتوں کو مدد دی جائے گی۔

بجٹ دستاویز کے مطابق  آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9، بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فیصد رکھنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ جبکہ کپاس کی شرح نمو کا ہدف 1.3،لائیواسٹاف 3.5 اور جنگلات کا1.5 فیصد رکھا جائے گا۔

مزید برآں ماہی گیری 2.1،صنعت 0.1،معدنیات 0.5،پیداواری شعبہ میں شرح نمو 0.7 فیصد رکھنے کی تجویز دی جائے گی جبکہ خدمات کے شعبے میں شرح نو 2.8 فیصد مقرر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں