وزیراعظم مافیا کےخلاف بھرپور ایکشن لے رہے ہیں، شہباز گل



اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم مافیا کےخلاف بھرپور ایکشن لے رہے ہیں، ایک ایک کر کے ہرکارٹیل پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پہلے بتایا گیا تھا کہ اگر قیمتیں کم کی گئیں تو پیٹرول کی قلت پیدا ہوگی، انہوں نےکہا کہ قیمتیں کم کروں گا اورعوام کو فائدہ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کا گند 2 سال میں ختم نہیں ہو سکتا اس میں وقت لگے گا، یہ مافیاز اور کارٹیل پہلے بھی  یہاں موجود تھے کسی نے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا مگر وزیراعظم عمران خان اب ان پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔

 سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانےکیلئے وفاق پر الزامات لگا رہی ہے، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے آدمی ہیں جو مافیاز سے لڑ رہے ہیں،  کل کابینہ نے ندیم بابر کےخط کو رد کر دیا تھا، میکانزم سے متعلق ندیم بابر کے مشورے کو وزیراعظم نے نہ مان کرعوام کو ریلیف دیا۔


متعلقہ خبریں