آرمی چیف کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےٹیلی فون پر گفتگو

آرمی چیف کی مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس سےٹیلی فون پر گفتگو

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو مہم کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پولیو مہم میں سیکیورٹی اورپولیو ٹیموں کی استعداد کار بہتر بنانے میں تعاون کر رہی ہے۔

حکومت کے ساتھ تعاون ہمارا فرض ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات  مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فون کال پاکستان میں پولیو کےخاتمے کے لیے جاری مہم کے تناظرمیں تھی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس سے ہونے والی بات چیت میں کہا کہ کورونا کے باوجود پاک فوج حکومت کی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں میں شامل ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے شعبہ صحت کے اہم اقدامات میں کردار ادا کیا ہے۔

ہم نے لوگوں کو بھوک اور بیماری سے بچاناہے،وزیراعظم کی بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرکام کیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس سے بات چیت کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی بہتری اورعوام کی فلاح کے لیے کسی بھی کام کی بھرپور حمایت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں وبا کے مستقبل اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نظام صحت کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کا بیماریوں کے خاتمے میں کردارپرشکریہ ادا کیا۔

طبی عملے کی رہنمائی کیلئے آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم تیار کر لی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاک فوج کے پولیو مہم میں کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز