سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ 

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کر لی۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے بھی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کورونا کی وجہ سے بار بار پیش ہونا مشکل ہے اس لیے استثنیٰ دیا جائے۔

گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف ملک کو نقصان پہنچا کر بیرون ملک سیر کر رہے ہیں، کابینہ ارکان

تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی رہائشگاہ پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے عدالتی سمن لینے سے انکار کیا۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا۔

نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں توشہ خانے سے گاڑی حاصل کی اور اسکی ادائیگی انورمجید نے جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی۔ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے اور انہوں نے توشہ خانے سے گاڑی حاصل کرنے کیلئے کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی۔


متعلقہ خبریں