ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ میں 18 ملی میٹر،منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں 10 ملی میٹر، جوہر آباد میں 07 ملی میٹر، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، جہلم میں 02 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ اور پڈعیدن میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز