کراچی:گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ تاحال بے قابو



کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں صبح چھ بجے سے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جا سکتا۔

حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے اور  فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بیڈ شیٹ بنانے کی فیکٹری میں لگی ہے جس پر قابو پانے کیلئے نصف درن سے زائد فائر ٹینڈرز کام کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر دو اسنارکلز، باؤزرز اور آٹھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جا رہے ہیں۔

فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پرپانی فراہم کیا جا رہا ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

ہم نیوز کے ساجد اعوان نے بتایا کہ سب سے پہلے عمارت کی چھٹی منزل پر آگ لگی تھی جہاں کپڑا رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں آگ نے ساتویں فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں کپڑا پیک کیا جاتا تھا۔ آتشزدگی کے باعث عمارت کو بھی نقصان پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور ستون متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں