کورونا وائرس جانوروں میں بھی پھیلنے کا خوف، پاکستان میں ٹیسٹ شروع


لاہور: انسانوں کے بعد اب جانوروں میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کا خوف پیدا ہو گیا جس کے باعث لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی نے پالتو جانوروں کے کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر کر دی۔

ترجمان ویٹرنری یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں اب تک دو بلیوں اور ایک کتے کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ جوہر ٹاؤن کے رہائشی شخص کے پالتو کتے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کی عمر چار مہینے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز(یو وی اے ایس) پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں کورونا کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور اب تک تمام ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا: امریکہ میں پالتو جانور پالنے میں تیزی سے اضافہ

ترجمان ویٹرنری یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے اور کسی بھی پالتو جانور میں علامات کی صورت میں ویٹرنری یونیورسٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

سرجن ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا کے مطابق کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی علامات ابھی تک نہیں ہیں اور جانوروں کا وائرس انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 400 سے زائد جانوروں کے شیلٹز ہوم قائم ہیں لیکن عالمی کورونا وبا پھیلنے کے بعد بہت سارے شیلٹر ہومز نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جانوروں کو ایڈاپٹ کریں جس کے بعد لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔


متعلقہ خبریں