کورونا کے باعث جِم اور فٹنس کلب بند مگر آن لائن فٹنس کلاسز کا آغاز



اسلام آباد: کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث جہاں ایک طرف معمولاتِ زندگی ٹھپ ہو کے رہ گئے ہیں وہیں روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی کے لیے ایسے طریقوں نے شہرت حاصل کی ہے جو کہ اس سے قبل موجود تو ضرور تھے مگر اتنے مقبول نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا پہلے روز کا عمل مکمل کر لیا گیا، پی سی بی

ایسا ہی ایک طریقہ آن لائن فٹنس کلاسز کا آغاز ہے، کورونا وائرس کے سبب جم اور فٹنس کلب بند ہوئے تو ٹرینرز نے آن لائن فٹنس کلاسز کا آغاز کر دیا جو کہ مفید ہونے کے ساتھ محفوظ بھی ہے۔

اسلام آباد کے فٹنس ٹرینر اور مارشل آرٹ کوچ آکاش احمد جنہوں نے حال ہی میں خواتین کے لیے آن لائن فٹنس کلاسزکا آغاز کیا ہے کا کہنا تھا کہ 40 برس سے کم عمر کے لوگوں کے لیے الگ فٹنس پلان ہوتا ہے جب کہ اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مختلف قسم کا فٹنس پلان مرتب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف افراد کی بیماریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھی انہیں ورک آؤٹ کرایا جاتا ہے۔

گھر بیٹھے ورزش کی سہولت بآسانی میسر ہونے پر خواتین بھی خوش ہیں اور اطیمنان کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ

ٹرینر آکاش احمد کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کیلئے انسٹرکٹر کا تجربہ کار ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ناتجربہ کار ٹرینر سیکھنے والوں کی جان خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں