کورونا اموات میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کیسز سے اموات میں اضافہ ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونہ ایس او پیز کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے بارے میں ان کی پالیسی پہلے دن سے ہی واضح ہے ۔ جب سے کرونا کی وبا پاکستان میں آئی ہے تب سے کہہ رہے ہیں کہ کمزور ملکی معیشت کی وجہ سے ہمارا مزدور اور دھاڑی دار طبقہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سےاموات اور کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں معلوم تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گا۔

کورونا: ملک میں دو ہفتے کا سخت لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہو تاکہ حکومت پر تنقید کی جا سکے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے حکومت پر تنقید کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو کو بھی بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔

کورونا کے کاری وار، عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو لاک ڈاؤن کی تجویز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری ٹیم نے ماہرین سے مشاورت کرکے مجھے موجودہ صورتحال پر گائیڈ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پہ فخر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نام لیے بغیر کہا کہ لندن سے آنے والے ماسک لگا کر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ گئے ہیں۔

سرکاری کورونا کٹس ناقص ہونے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ لاک ڈاوَن سےغریب طبقے کو بہت نقصان ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں