زرمبادلہ کے ذخائر میں 26.6 کروڑ ڈالر کی کمی

ڈالر (dollar)

کراچی:  ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی آدائیگی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائرمیں 26.6 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد محموعی ذخائر 10 ارب 9 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یرونی قرض کی مد میں 30 کروڑ 10 لاکھ  ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.1 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.60 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔  ملکی مجموعی ذخائر 16 ارب 70 کروڑ ڈالر پرآگئے ہیں۔

اس سے قبل 28  مئی کو مرکزی بینک نے کہا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 55 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 21 مئی تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 7 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کمرشل بینکوں کے پاس6 ارب 52 کروڑ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اس وقت ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 59 کروڑ ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 69 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد زرمبادلہ کے  ذخائر کم ہو کر 11.98 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں