خانہ بدوش محسن لیموزین میں ثوبیہ کو بیاہ لایا


گجرات: خانہ بدوشوں نےشادی میں رئیس زادوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی پنجاب کے ضلع گجرات میں خانہ بدوش گوگا نے اپنے بیٹے محسن کی بارات لیموزین سمیت نئی گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں لے جا کر سب کو حیران کر دیا۔

مہندی کی تقریب میں ڈانسرزاور گلوکاروں کی محفل سجائی گئی تو دیگر رسومات پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایاگیا۔

دولہے میاں اپنی دلہنیا بیاہ کر لانے کے لئے گھر سے لیموزین میں روانہ ہوئے اوراسی میں رخصتی لائے۔

نئی چمچماتی گاڑیوں اور شاہانہ بینڈ باجے کے ساتھ جب باراتی روانہ ہوئے تو دیکھنے والے بھی عش عشس کر اٹھے۔

ولیمے میں دولہا محسن اوردلہن ثوبیہ کی جانب سے 800 خاندانوں نے شرکت کی ۔

روایتی رسم کے تحت 20 من چینی اور پانچ من دیسی گھی بھی دیا گیا۔

محسن اور ثوبیہ کی شادی پر جس طرح دل کے ارمان نکالے گئے اس کی گونچ ابھی تک علاقے میں سنائی دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں