اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سیکٹر G-9/2 اور G-9/3 سیل کر دیا ہے۔ 

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کر دیا گیا

خیال رہے کہ  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کو بڑھتے کورونا کیسز کے سبب سیل کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا۔

ڈی سی اسلام آباد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی-9/ 2، جی – 9/3 اور کراچی کمپنی کو 36  گھنٹے بعد سیل کر دیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹر G-9/2 اور 3  کو مزید کھلا نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ان سیکٹرز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا: چین کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے واضح کیا ہے کہ سیکٹرجی نائن ٹو اورتھری کی عوام ضروری اقدامات مکمل کرلیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیکٹر جی نائن کے شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائے گی۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے معاونت حاصل کرسکیں گے۔

کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد کے دو علاقے سیل

ڈی سی  کے مطابق اسلام آباد کے مشہور کاروباری مرکز کراچی کمپنی مارکیٹ کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اس سے قبل بہارہ کہو، ایچ نائن اور شہزاد ٹاؤن سیمت دیگرسیکٹرزکو سیل کر کے وائرس پر قابو پایا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ سیکٹرز کو محکمہ صحت کی تجویز پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں