کبھی نہیں کہا کہ کورونا کیسز نہیں بڑھیں گے، یاسمین راشد


اسلام آباد: پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں وہاں لاک ڈاؤن کریں۔

کورونا کے کاری وار، عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو لاک ڈاؤن کی تجویز

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ کورونا کے کیسز نہیں بڑھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنی والی وزیر صحت کے مطابق صوبہ پنجاب میں ابھی 45 ہزار سے زائد کیسزہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن دس ہزار کورونا ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پنجاب میں اب تک تین لاکھ سے زائد کورونا کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں سب سے بڑی کانٹیکٹ ٹریسنگ ہو رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے پوری قوم کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ اسپتالوں میں بیڈز نہیں ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنما احسن اقبال جو خود اس وقت قرنطینہ میں ہیں، نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی ایجنڈے پر لگی ہوئی ہے اور صرف اعلانات کررہی ہے۔

پروگرام میں شریک سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط نہیں کررہے ہیں۔

میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ماہرین کی رائے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا آسان نہیں ہے۔

سرکاری کورونا کٹس ناقص ہونے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ روزآنہ کی بنیاد پر موجودہ صورتحال پہ مشاورت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ہم نے مکمل مشاورت سے فیصلے کیے تھے۔


متعلقہ خبریں