میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

ہم نیوز نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے وہ کورونا سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے دو علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کرنے کا فیصلہ

17 مئی 2020 کو میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیپٹل ٹیرٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت 90 روز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کا جاری کردہ حکم معطل کردیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے سماجی تنہائی اختیار کرلی تھی۔

ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا بھی گزشتہ روز کورونا ٹسیٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب بھی اس وقت کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سماجی تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لگتا ہے ممبران کی بڑی تعداد بیمار ہو جائیگی، فواد چودھری کا خدشہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دو دن قبل کہا تھا کہ لگتا ہے کہ ممبران کی بڑی تعداد بیمار ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں