دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے  29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بیٹسمین حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اوپنر عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق بھی29 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم، اسد شفیق، فواد عالم ، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک (سدرن پنجاب) کو بھی دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر محمد عامر اورحارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کے یونس خان اور مشتاق احمد کے  تجربے سے مستفید ہونے کا خواہاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مستقبل کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی میدان سے دوری ایک چیلنج ہے.

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کے انتخاب کے دوران سلیکٹرز کی ترجیح طویل طرز کی کرکٹ رہی، پاکستان کو آئندہ 2 ماہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ  ہمارے کھلاڑیوں نے مارچ سے کسی قسم کی مسابقتی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا جب کہ  میزبان ٹیم پاکستان سے پہلے ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلے گی۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز آسان نہیں ہوگی، سہیل خان کی واپسی  فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت بخشے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ ‏پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا جولائی / اگست میں انگلینڈ کا دورہ شیڈول ہے۔ شیڈول کے مطابق 30 جولائی کو پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں شیڈول کے مطابق دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔


متعلقہ خبریں