سردار ایاز صادق میں کورونا وائرس کی تشخیص


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے میڈیا کوارڈینیٹر نے ایاز صادق کے وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے پہلے  وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق بھی صحت یاب ہو گئے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں