لندن: نواز شریف نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی


لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہےکہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اوراب انہیں سیر کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اوردیگر امراض میں مبتالا ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف کی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

فواد چوہدری نے نواز شریف کی اہل خانہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر ہمارے نظام کا منہ چڑارہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں میاں نواز شریف لندن میں اپنی بہو اور پوتی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصویر کے ساتھ فواد چوہدری نے تحریر کیا کہ یہ تصویر ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی لکھا کہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں سرگرمیوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاری پر تنقید کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مریم نواز کو باہر بھجوانے کی مخالفت کردی

قبل ازیں انہوں نے نواز شریف کی اہل خانہ اور پارٹی لیڈران کے ہمراہ لندن کے ریستوران میں لی گئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

Ch Fawad Hussain

@fawadchaudhry

لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

View image on Twitter
6,992 people are talking about this

ریستوران میں لی گئی تصویر کے ساتھ فواد چوہدری نے مزید تحریر کیا تھا کہ یہ  لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر ہیں۔


متعلقہ خبریں