شہباز شریف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔

مالی21-2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان، 3ہزار437ارب خسارے کا بجٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے بتائی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے پیش کردہ بجٹ پر اپنا ردعمل پیر کو دیں گے۔

قومی اقتصادی کونسل نے 1324 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے پیش کردہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت تو کورونا آنے سے پہلے تباہ ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا تو صرف فاتحہ پڑھنے آیا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے اپنی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا سے پہلے مزید 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجٹ میں مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔

بجٹ سیشن: اپوزیشن ارکان کی شدید نعرہ بازی، غیر اعلانیہ واک آوٹ

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ کورونا سے جتنی اموات ہوئی ہیں وہ حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہیں۔

ہم ںیوز کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے پیش کردہ بجٹ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ نے خود گٹھنے ٹیک دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جی ڈی پی کو صفر اعشاریہ چار پر لے گئی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جو ٹیکس اکٹھے کیے جانے تھےاس میں تقریبا 900 ارب کا خسارہ آرہا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن اراکین کو بجٹ کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنا بوجھ  گزشتہ حکومتوں پرڈالنے کی کوشش کی۔

وفاقی بجٹ میں سگریٹ، انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

مولانا اسعد محمود نے پیش کردہ بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں تین تین بجٹ پیش کیے اور نئے نئے ٹیکسز عائد کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں