یوکرائن: صدر کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یوکرائن: صدر کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کیو: یو کرائن کے صدر کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو کرائن کے صدرولودومیرزلسنکی کی اہلیہ اولینا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یو کرائن کے صدرولودومیرزلسنکی کے مطابق ان کا اوران کے بچوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

فنانس بل: کورونا وبا سے متعلقہ 61 آئٹمز پر کسٹمز ڈیوٹی ختم

خبر رساں ادارے کے مطابق یو کرائن کے صدرکی اہلیہ اولینا کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی کورونا وائرس کے حوالے سے بیحد احتیاط کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ماسک اور گلوز کے استعمال کے علاوہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنا رہے تھے۔

اولینا کا کہنا ہے کہ آج صبح جب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہوں نے قرنطینہ کرتے ہوئے خود کو اپنے خاوند اوردونوں بچوں سے دور کرلیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے 75 لاکھ 95ہزار سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئیں

یوکرائن کے صدر کی اہلیہ اولینا کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل نہیں ہوئی ہیں لیکن خود کو گھر پر ہی سماجی تنہائی کا شکار کرلیا ہے۔

عالمی سطح پر مہلک وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اس وقت تک 75 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ چار لاکھ 23 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں