پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کر دیا

تمام اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کردی جائیں، پی پی کی حکومت کو تجویز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے جانب سے آج پیش کیا گیا مالی سال 21-2020 کے بجٹ کو مسترد کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی گزشتہ برس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے والے بجٹ کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر سے عام آدمی کی قوت خرید میں ہونے والی کمی کی وجہ سے توقع تھی کہ تنخواہوں میں اضافہ ہوگا،حکومت نے بجٹ میں سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں اب سرکاری ملازم امسال دس فیصد کم خریداری کرسکیں گے۔

مالی سال21 -2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان، 3ہزار437ارب خسارے کا بجٹ پیش

نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتوں کو مراعات تو ایف بی آر اپنے ایس آر اوز کے ذریعے کرتا رہتا ہے، بجٹ میں صوبوں کے ساتھ مل کر اخراجات کے معاملے پر بھی بجٹ میں کوئی بات نظر نہیں آئی۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا ہے۔

مالی21-2020 میں آمدن کم اور اخراجات زیادہ رہنے کا امکان، 3ہزار437ارب خسارے کا بجٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے بتائی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے پیش کردہ بجٹ پر اپنا ردعمل پیر کو دیں گے۔

قومی اقتصادی کونسل نے 1324 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے پیش کردہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت تو کورونا آنے سے پہلے تباہ ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا تو صرف فاتحہ پڑھنے آیا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے اپنی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کورونا سے پہلے مزید 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجٹ میں مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں