اسلام آباد: انتظامیہ کا کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ


 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کر لیا پے۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد کیسز ہو گئےہیں، کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاوَن بڑھتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری اشیا کی دکانوں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبا دمیں 70 فیصد بستروں پر باہر کے لوگ موجود ہیں، سیکٹر جی نائن میں لاک ڈاوَن کے بعد جی ایٹ کی باری ہو گی۔

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سیکٹر G-9/2 اور3 سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورونا: اسلام آباد میں مزید 5 افراد جاں بحق، 178 متاثر

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

Deputy Commissioner Islamabad@dcislamabad

Sector G-9/2,G-9/3 & Karachi Company are to be selaed after 36 hours. There are almost 200 active cases in this sector. Lockdown is being done on the advise of Health Dept & epidemiologists. Residents are requested to take appropriate measures. ICT Admin to make arrangements

1,220 people are talking about this

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹر G-9/2 اور 3  کو مزید کھلا نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ان سیکٹرز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا: چین کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے واضح کیا ہے کہ سیکٹرجی نائن ٹو اورتھری کی عوام ضروری اقدامات مکمل کرلیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیکٹر جی نائن کے شہریوں کو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائے گی۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے معاونت حاصل کرسکیں گے۔

کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد کے دو علاقے سیل

ڈی سی  کے مطابق اسلام آباد کے مشہور کاروباری مرکز کراچی کمپنی مارکیٹ کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اس سے قبل بہارہ کہو، ایچ نائن اور شہزاد ٹاؤن سیمت دیگرسیکٹرزکوسیل کرکےوائرس پرقابو پایا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ سیکٹرز کو محکمہ صحت کی تجویز پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوگئی، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹرز کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن کچھ دیر میں جاری کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں