‎کوئٹہ: کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام


کوئٹہ: ‎کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ کچلاک کے مقام پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لیا۔

ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ عبدالوحید مروت کو خفیہ اطلاعات ملی تھی کہ اسمگلرز ایک بار پھر کچلاک اور ان سے منسلک علاقے میں جمع ہو کر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں، جس کے لۓ بڑے منظم طریقے سے بڑے بڑے گودام بنائے گئے ییں اور اس میں سامان ڈمپ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد اسمگلنگ کے لیے نیا آرڈیننس تیار

متعلقہ حکام کی جانب سے مناسب موقع کے انتظار کے بعد کلیکٹر نے بڑے منظم اور جامع تیاری کے لۓ ایف سی نارتھ کے تعاون حاصل کے لۓ ایڈشنل کلیکٹر یا سر کلہور ، ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز اکبر جان کو ہدایت جاری کی۔

کلیکٹر کسٹمز کوئٹۃ نے سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان کو یداہات جاری کی جس پر انسپیکٹر شہزاد اختر اور دیگر اسٹاف بمعہ ایف سی نارتھ ریجن نے کچلاک میں واقع دو بڑے گودامز پر چھاپہ مارا اور تین ٹرک سامان جن میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان پان پراگ چھالیہ ڈرائ فروٹس چائنیز نمک،  ٹائرز سیگریٹس ویلڈنگ راڈز اور الیکٹرونکس مصنوعات وغیرہ شامل تھے کو قبضے میں لیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق اسمگلرز اور ان کے حواریو نے موقع پر حالات خراب ہونے کی کوشش کی جس پر قابو پایا گیا ۔ کسٹمز اور ایف سی کی یہ ایک بہترین کوشش تھی جس سے ممبر کسٹمز آپریشن اور کلیکٹر نے سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کے لیے ناسور بن چکی اور یہ معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اسمگلنگ کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں  انسدادِ اسمگلنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کو دو طریقوں سے نقصان پہنچاتی ہے۔ اول، اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی فوڈ سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور عوام الناس کے استعمال کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں