راولپنڈی دھماکہ: آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

راجہ بشارت

زیر گردش ویڈیو پر راجہ بشارت نے خاموشی توڑ دی


لاہور: پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے صدر راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ریڑھی بان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

‘لاہور سے راولپنڈی تک کا علاقہ کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے’

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جان کے نقصان پہ شدید افسوس ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرامن ماحول خراب کرنے کی مذموم کوشش کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

راولپنڈی: 24 گھنٹوں میں 25 وارداتیں، پولیس تماشائی؟

راولپنڈی صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں