اسپتالوں کیلیے انتباہ:زائد چارجز لینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: سیکٹرز جی نائن ٹو اور تھری سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا مریضوں سے زائد چارج وصول کرنے والے نجی اسپتالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسلام آباد: انتظامیہ کا کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں تمام نجی اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا مریضوں سے وصول کیے جانے والے چارجز کو اپنی ویب سائٹ پہ اپ لوڈ کریں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق تمام نجی اسپتال اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں سے وصول کی جانے والی فیس کو پبلک کریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام نجی اسپتالوں کی انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دو دن قبل دو علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز مزید علاقے کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں