اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تشخیص

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 

اسپیکر مشتاق غنی کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ مشتاق غنی گھر پر قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مشتاق احمد غنی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق غنی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشتاق غنی اور ان کے گھر والوں کو وباء سے جلد صحت یاب فرمائے۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اس وباء سے محفوظ رکھے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے پہلے  وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردار ایاز صادق میں کورونا وائرس کی تشخیص

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق بھی صحت یاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں