مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت، 4 نوجوان شہید

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ضلع کلگام اور اننت ناگ میں شہید کیا جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے قابض انتظامیہ کا سرچ آپریشن کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا مقبوضہ کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، شبلی فراز

انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران ضلع کلگام اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

گزشتہ ہفتے 7 جون کو بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ اس سے ایک ہفتے قبل بھارتی فورسز کے ہاتھوں 14 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

قابض بھارتی افواج نے ضلع پونچھ کے مندھر گاؤں سمیت اطراف کے دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران 10 نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل وادی چنار میں قابض بھارتی افواج نے راجوری ڈسٹرکٹ کے علاقے نوشہرہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

ہم نیوز کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ (جے کے پی ایف ایل) کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اپنے ایک بیان میں اے پی ایچ سی (اے جے کے) کے رہنما عبدالمجید میر کی رہائش گاہ پہ مارے جانے والے چھاپے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں دنیا مقبوضہ کشمیری بچوں پر جاری بدترین ظلم و ستم کا نوٹس لے، شبلی فراز

قابض فورسز نے کریم آباد پلوامہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران عبدالمجید میر کے بھائی عبدالکبیر میراوران کے دو صاحبزادوں کو بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئے اور بھارتی فورسز جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عبدالکبیر کو نامعلوم مقام پر لے گئی۔


متعلقہ خبریں