پاکستان میں تبدیلی تباہی کے شکل میں آئی، مرتضیٰ وہاب



کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی تباہی کے شکل میں آئی ہے، حکومت نے اپنے تمام وعدوں پر یوٹرن لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلےسال 5500 ارب کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا تھا مگر اس مربتہ ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اب 4800 ارب کا ٹارگٹ رکھا ہے۔

مرتضی وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کیا اور کورونا پر ملبہ ڈال دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر مشکل میں عوام کو مایوس کیا۔

 تحریک انصاف کے ڈھنڈورچیوں کو بلاول فوبیا ہوچکا ہے, مرتضی وہاب

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اسلام آباد کا بتائےکہ کیا انہوں نے وہاں ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھائی ہے،اسلام آباد کےاسپتالوں میں اب مریضوں کیلئےجگہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق 234 ارب نہیں دیتا تو ترقیاتی کام کیسے کروائیں گے؟ وفاقی بجٹ میں کورونا اور ہیلتھ سیکٹرمیں کوئی ریلیف نہیں ملا، اگرآپ صوبے سے اسپتال لیں گے تواس طرح عوام کی خدمت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں