عمران خان نے اپنی نااہلی سے پورے پاکستان میں کورونا پھیلا دیا، شیری رحمان

پولیو کے بڑھتے کیسز کو زیر بحث لانے کی تحریک سینیٹ میں پیش

کراچی: پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی سے پورے پاکستان میں کورونا پھیلا دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کے بغیر کورونا وائرس کا پھیلاوَ روکنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ لاک ڈاوَن کے نام پر اپنی خجالت مٹانےکی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان بہت کنفیوژڈہیں،انہیں ڈبلیوایچ اوکی گائیڈلائنزپرعمل کرناچاہیے۔

شیری رحمان نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نےصوبائی حکومت کی نااہلی کوتسلیم کیا،عمران خان کےخطاب کےدوران حیران کن طور پر عثمان بزدار ایک لفظ نہ بولے۔

کورونا: وزیراعظم کا پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب،آپ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بھی وزیراعظم ہیں، آپ کی ٹائیگر فورس صرف سرکاری کاغذوں میں بجٹ کھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس معاشرے میں انتشار پھیلانے کا ایک افسوس ناک منصوبہ ہے،عمران خان ٹائیگرفورس جیسے متنازع معاملات میں الجھا کراپنی تاریخی ناکامی سےتوجہ ہٹانا چاہتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کوعوام کی زندگیوں پرترجیح نہیں دے سکتے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی اور ٹارگیٹڈ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے۔  پاکستان امیرملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیاجائے۔شروع سے موقف ہے کہ  کاروبار کو چلنا چاہیے۔ شروع سے کہا کورونا کا پھیلاوَ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتارہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال بجٹ میں بھی ہمیں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔ نیویارک امیرترین شہرہےلیکن وہ بھی معاشی بحران سےدوچارہوچکاہے۔


متعلقہ خبریں