جب بھی موقع ملا اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، سرفراز احمد


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بہت خوش ہوں کہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، کوشش کروں گا اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہراؤں۔

آن لائن ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہمارا ریکارڈ بہتر رہا ہے اور اس دورے کے لیے ایک اچھی ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اچھے گیند باز موجود ہیں جو انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے میں پرامید ہوں کہ ہم اس سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کیٹیگری معانی نہیں رکھتی، اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے، سرفراز

انہوں نے کہا کہ  انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل ہوتا ہے میں نے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو تین دورے کیے ہوئے ہیں لہٰذا جب بھی موقع ملے گا تو کوشش کروں گا کہ اپنے لیے اور ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھا سکوں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کچھ غلطیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انسان ٹیم سے باہر ہوتا ہے، ہو سکتا ہے کہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں جس کی وجہ سے میں ٹیم سے باہر ہوا ہوں تاہم اب میری کوشش ہو گی کہ ان غلطیوں کو نہ دہراؤں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور کپتان آپ  اپنے بارے میں کم جبکہ ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کے حوالے سے زیادہ سوچتے ہیں۔اب میں کپتان نہیں ہوں تو میری کوشش ہو گی کہ اپنے لیے اور اپنی ٹیم کے لیے اچھا کردار ادا کر سکوں۔


متعلقہ خبریں