پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کےذریعے 248 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے نمونے لے کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو لےکر خصوصی پرواز پشاور پہنچ گئی

خیال رہے کہ حکومت کی جاانب سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا

 


متعلقہ خبریں