لاہور: وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کورونا اسپتالوں کا دورہ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا لاہور کے 3 کورونا اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ایکسپو کورونا سنٹرمیں 200 کم  پریشر والے آکسیجن بیڈز مہیا کیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ 20 ہائی پریشر بائی پیپ بیڈز اور 20 آئی سی یو ونٹی لیٹرز بھی مہیا کیےجائیں گے جبکہ ریسکیو 1122 کو 15 مزید پورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیےجائیں گے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ 25 پورٹیبل ونٹی لیٹرز پہلے ہی بھجوائے جا چکے ہیں، پنجاب کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو 30 کم پریشر آکسیجن بیڈز مہیا کریں گے۔

کورونا: وزیراعظم کا پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہائی پریشربائی پیپ اور20 آئی سی یووینٹی لیٹرز بھی پی کےایل آئی کوفراہم کیےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابقچیئرمین این ڈی ایم اےاسی سلسلےمیں آئندہ منگل کوکراچی کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیےدرکار ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی اور ٹارگیٹڈ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورمیں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے۔  پاکستان امیرملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیاجائے۔شروع سے موقف ہے کہ  کاروبار کو چلنا چاہیے۔ شروع سے کہا کورونا کا پھیلاوَ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتارہے۔


متعلقہ خبریں