ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان قرار دے دیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آرمی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد امریکی آرمی کی 245 ویں سالگرہ منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے جبکہ دور دراز ملکوں کے مسائل حل کرنا امریکی فوج کی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ امریکہ دنیا کا پولیس مین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں بھی امریکی شہری کو خطرہ ہوا تو کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں سابق فوجی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آہنی دیوار بن گئے

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر 2020 میں صدارتی الیکشن ہار گیا تو پھر کچھ اور کروں گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہو گا۔ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ملک میں پولیس کا مضبوط قانون دیکھنا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری، واشنگٹن میں کرفیو

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔


متعلقہ خبریں