وزیراعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے



اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ 

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دریں اثناء ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ  سندھ کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

ترجمان حکومت سندھ  کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کل معمول کے مطابق کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کل سندھ اسمبلی میں بجٹ بھی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے  اور بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کورونا سمیت اہم صوبائی مساءل پر تبادلہ خیال کیا اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔ مکمل لاک ڈاون کا کمزور طبقہ پر سارا بوجھ پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے پر وزیر اعظم کا اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باوجود ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سلیکٹد لاک ڈاون کریں گے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ کورونا وئرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔ مکمل لاک ڈاون نہیں کریں گے لیکن اب ہمیں سختی کرنی پڑے گی اور ٹارگیٹڈ لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے علاج کیلیے ایکٹیمرا انجیکشن کا ٹرائل شروع

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پاکستان امیرملک نہیں کہ مکمل لاک ڈاوَن کیا جائے۔ شروع سے مؤقف ہے کہ کاروبار کو چلنا چاہیے۔ شروع سے کہا کورونا کا پھیلاؤ بھی روکا جائے اور کاروبار بھی چلتا رہے۔


متعلقہ خبریں