بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی


نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اداکار نے ممبئی میں اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔ سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

سوشانت سنگھ نے دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ٹائٹل کردار ادا کیا تھا۔

سوشانت سنگھ کی پہلی فلم کائی پوچے اور اب تک آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ تھی۔ سوشانت سنگھ نے 10 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں سے 6 سپر ہٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں

سوشانت سنگھ کو کیریئر کے شروع میں ہی ’’سرفراز‘‘ کا کردار ملا جو ان کی شناخت ہے۔ یہاں تک کہ دھونی کا ٹائٹل رول کرنے کے باوجود فینز انھیں سرفراز کے نام سے پکارتے ہیں۔

سوشانت نے انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کے لیے فلمی دنیا کا رخ کیا تھا۔

ابتدا میں انھوں نے بیک اپ ڈانسر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ نامی ایک ٹی وی سیریئل میں کام کیا۔ پھر ٹی وی سیئرل ‘پوتر رشتہ’ نے ان کی مقبولیت کو گھر گھر پہنچا دیا۔


متعلقہ خبریں