سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہو گئی، مراد علی شاہ


کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا سے مزید 15 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 831 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 53805 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 27368 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 25483 مریض گھروں میں، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں،جبکہ 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2632 افراد جاں بحق 

انہوں نے بتایا کہ آج 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 1219 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 25606 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی میں 242، شرقی369، کورنگی 185، ملیر 122، جنوبی 418 اور غربی میں 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں