اسلام آباد: نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا


اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی  نجی ایئرلائن کے طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا۔

ہم نیوز کو موصول واقع کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ کو طیارے کے قریب دیکھ کر نجی ایئرلائین کا عملہ خوف کا شکار ہو گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ، جہاز کی ونڈ اسکرین کو نقصان

بعد ازاں سی اے اے کے اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے سانپ کو لاٹھیوں سے مار کر رن وے سےدور جا پھینکا جس کے بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہو گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پر ٹڈی دل نے حملہ کرکے جہاز کے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا دیا تھا جب کہ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتار لیا۔

ٹڈی دل نے کراچی کے مضافاتی علاقے سے شہر کا رخ کرلیا

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پروز پی کے -310 شہر قائد سے روانہ ہوئی تھی لیکن جب جہاز کوئٹہ شہر کے قریب پہنچا تو اس پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ ٹڈی دل کے حملے سے جہاز کی ونڈ اسکرین کو معمولی نقصان پہنچا اور اگلے حصے پر نشانات آگئے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹڈی دل نے جہاز کے اگلے حصے سے حملہ کیا تھا لیکن طیارے کا انجن محفوظ رہا اور اسے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق طیارے کے بحفاظت ایئرپورٹ پہ اترنے کے بعد اس کی پوری طرح جانچ پڑتال کی گئی۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور سکھر ائیرپورٹس پر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران ٹڈی دل سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں