ماہرہ خان نے اپنے ’محبوب‘ کا نام بتا دیا

ماہرہ خان کی انسٹا پوسٹ نے مداحین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے محبوب کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین  (ایچ ایس وائے ) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے مائرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں جس شخص سے محبت ہوئی ہے ان کا نام سلیم ہے۔

حسن شہریار نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اپنے محبوب کو دیکھتی ہیں تو آپ کے دل میں کیا خیال آتا ہے؟ جس پر انہوں نے شرماتے ہوئے ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کے کردار اشعر کی لائن کا حوالہ دیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’ خرد تم مجھے کسی نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘، تو میرے دل میں ان کے لیے بھی یہ خیال آتا ہے کہ شائد کسی ایک نیکی کے بدلے میں اللہ نے مجھے سلیم دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy) on


خیال رہے کہ ماہرہ خان نے دوہ ماہ قبل اپریل میں ثمینہ پیرزادہ کے شو میں کہا تھا کہ  ’ہاں! میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی۔

ہاں! مجھے پیار ہوگیا ہے، اداکارہ ماہرہ خان کا اعتراف

انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے میں شرمیلی ہوں۔ میں وہمی ہرگز نہیں ہوں لیکن زندگی نے جو سبق دیا ہے اس میں نظر وغیرہ لگتے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں‘‘۔


متعلقہ خبریں